21

قصبہ مڑل میپکو ٹیم کی کارروائی،ٹیوب ویل سمیت 5افراد کو ڈائریکٹ تارو ں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)قصبہ مڑل کی ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، ٹیوب ویل سمیت 5افراد کو ڈائریکٹ تارو ں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، بھاری جرمانے عائد کرکے مقدمات درج کروادئیے گئے،ایس ڈی او میپکو قصبہ مڑل سب ڈویژن ملتان تنویراختر کی سربراہی میں میٹرانسپکٹر محمد اعجاز سکھیرا، میٹرریڈرز غلام شبیر، لیاقت حسین اور ماجد علی پر مشتمل ٹیم نے چک نمبر 18/MR میں چھاپہ مارکر ٹیوب ویل میٹراکاؤنٹ نمبر 29-15128-0012600بنام محمد یونس کو ٹرانسفارمر کے بش سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،بستی نواں شہر سے اوصارف علی، چاہ ماچھیاں والا سے جمال الدین اور محمد شریف، چاہ کوٹلی والا سے امام بخش کو مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، پانچوں بجلی چوروں کو مجموعی طورپر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اور کنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔ بجلی چوروں کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں