9

قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بہترین تفریح گاہ بنانے کیلئے آمدن کے ذرائع مزید بڑھانے ہونگے،چیئرمین پی ایچ اے

ملتان،چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو عوام کیلئے بہترین تفریح گاہ بنائیں گے،اس سلسلے میں قلعہ پر آمدنی کے تمام ذرائع حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے،پی ایچ اے قلعہ پر پلاٹس اور گرین بیلٹس کی تزئن وآرائش میں مصروف ہے،کنٹینز کے علاوہ قلعہ سے کسی اور ذریعے سے آمدن حاصل نہیں ہورہی ہے،جس میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ہاﺅسنگ سو سائٹیزمیں موجود پارکس اور گرین بیلٹس کی موجودگی کو یقینی بنا ئیں گے،کوئی بھی ہاﺅسنگ سو سائٹی گرین بیلٹس اور پارک کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی،صحت افزا سرگرمیوں کے بغیرکو ئی ترقیاتی کام مکمل نہیں ہو سکتا،اُنھوں نے ان خیالات اظہارولایت حسین اور علمدار کالج کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر پرنسپل سخن ور اور انجینئرممتاز خان بھی موجود تھے،اُنھوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے شجر کاری کے ساتھ ساتھ صحت افزا سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اقدامات بھی نا گریز ہیں،ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں گرین بیلٹس اور پارکوں کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے،تاکہ ماحول کو خوشگوار بنایاجاسکے،اس سلسلے میں سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ کو خط لکھا تھا جس پر اُنھوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متلعقہ اداروںسے ہاﺅسنگ سو سائٹیزمیں موجود پارکوں کی فہرست مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی ایچ اے نے مزید کہا کہ مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بہترین تفریح گاہ بنانے کے لیئے آمدن کے ذرائع مزید بڑھانے ہونگے ۔ جس کے لیئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلین ٹری سونامی مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں