8

لاپتہ اوراغوابچوں کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کاحکم

ملتان،آئی جی پنجاب کا لاپتہ اوراغوا ہونیوالے بچوں کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کاحکم۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے لاپتہ،گمشدہ یااغوا ہونے والے بچوں کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کاحکم دیا،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے پیش نظر مذکورہ بالا ایپ کو جلد از جلد تیار کرکے پلے سٹور پر عام شہریوں کیلئے فراہم کیاجائے،گمشدہ بچوں کے والدین اور ورثا خود کو ایپ پر رجسٹر کرکے معلومات ایک کلک کے ذریعے پولیس تک پہنچا سکیں گے،پکار15کالز، پولیس سٹیشن اور خدمت مراکز میں بچوں کی گمشدگی یا اغوا کی درخواستیں آٹو میٹک ایپ میں اپ ڈیٹ ہوتی رہیں گی، سپر وائزری افسران ایپ پر کسی بچے کی گمشدگی یا اغوا کی اطلاع پر اسکی بحفاظت واپسی کیلئے فوری کارروائی اور باہمی تعاون پر فوکس رکھیں،آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی گمشدگی،اغوا، تشدد اور زیادتی کے واقعات پر پولیس ایکشن میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں