17

لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا عزم، منصوبے کا 9 اگست سے آغاز ہوگا

لاہور(بیورو رپورٹ) وزیراعظم کا لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا عزم، حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم عمران خان 9 اگست کو ‘کامیاب پاکستان منصوبے’ کا آغاز کریں گے،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے،حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 9 اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہوگا، ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے،کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائیگا، کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی،حکومت مستحق خاندان کے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائیگا، مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں