8

لاک ڈاؤن کے حبس زدہ ماحول میں 8 اگست کا آزادی مارچ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا،متحدہ میلاد کونسل صدر ارشد القادری

ملتان(سٹاف رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشد القادری نے کہا ہے کہ زندہ اور خود مختار قومیں اپنی آزادی کا جشن شاہ و شوکت سے مناتی ہیں،ایسی موقع پر اپنے قومی مشاہیر کو یاد کرنا اورانہیں خراج تحسین پیش کرنا بھی زندہ قوموں کی نشانی ہے،اسی جذبے کے ساتھ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام 8 اگست بروز اتوارکوشاہ رکن عالم کالونی میں پانچویں سالانہ عظیم الشان آزادی مارچ کا انعقاد کیا جائے گا،جس کا آغاز شام چار بجے میلاد اچوک (تھانہ چوک)سے ہوگا جوگلشن مارکیٹ چوک،نون چوک سے ہوتا ہواگلستان چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔وہ آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ متحدہ میلاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے حبس زدہ ماحول میں آزادی مارچ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا،جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مل کر اپنے پیارے وطن کی آزادی کا جشن منائیں گے۔چیئرمین علامہ پیرخواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری اورسیکرٹری جنرل راؤ عارف رضوی نے کہا کہ میلاد ماننے والوں نے قیام پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،اور8 اگست کو میلاد منانے والے آزادی مارچ میں بھی بھرپورشرکت کریں گے۔اجلاس میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی نے آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں متحدہ میلاد کونسل کے سینئر وائس چیئرمین علامہ امیر اظہر سعیدی،میجراقبال چغتائی،پیر افضل فرید چشتی،پیر حکیم ذیشان سیفی،قاری توفیق حامدی،پیرقاری غلام جیلانی نقشبندی،محبوب علی قادری،صاحبزادہ کامران عالم نقشبندی،علامہ مفتی سعیداختر،شفقت طلال تاشفین،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،امجد بھٹہ،عبدالحمید بدری،سید ربنواز شاہ،شاہد اکرام حامدی،عبدالرزاق حامدی، غلام حسین فریدی،دانش مرزا، اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں