7

لاک ڈائون اور مہنگائی کیخلاف 16 ستمبر کو ملتان میں ملک گیر تاجر کنونشن ہوگا،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان

ملتان(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، ادریس بٹ،شیخ جاوید اختر، سید جعفر علی شاہ،خالد محمود قریشی، ذیشان صدیقی، حاجی ندیم قریشی، شیخ شفیق،نے کہا ہے کہ دوسالوں سے جاری لاک ڈاؤن، مہنگائی، پوائنٹ آف سیل، یوٹیلیٹی بلز، دکانوں کی دو روزہ بندش، دکانوں کے اوقات کار، پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ سمیت دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں 16ستمبر کو ملتان میں ملک گیر تاجر کنونشن ہو گا،جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے تاجر رہنما شرکت کریں گے اور احتجاجی تحریک چلانے کے سلسلے میں آ ئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی آڑ میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 60لاکھ سے زائد چھوٹے تاجر معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں،جن کیلئے دکانوں اور گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں رہی سہی کسر آئے روز یوٹیلیٹی بلز میں اضافے نے پوری کردی ہے،ایک طرف بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ تو دوسری طرف یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کی وجہ سے چھوٹے تاجر شدید پریشانی کا شکار ہیں اسی طرح پوائنٹ آف سیل نے الگ تاجروں کو ذہنی طور پر نفسیاتی مریض بنا کررکھ دیا ہے صرف یہی نہیں بلکہ ہفتہ میں دو روزہ دکانوں کی بندش، دکانوں کے اوقات کار کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کی وجہ سے بھی تاجر ذہنی طور پر اذیت میں مبتلا ہیں موجودہ حکومت کو بارہا مسائل کے حل کے سلسلے میں آگاہ کیا لیکن تاجر برادری کے تحفظات دور نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ملک بھر کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسی سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیراہتمام 16ستمبر کو ملک گیر تاجر کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جاسکے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں تحریک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں