5

لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے ،20 دکانیں سیل

لالہ موسیٰ(نمائندہ پی این این اردو)لالہ موسی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20سے زائد د کانیں سیل کر دی گئیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز صبح کے وقت تاجروں نے دکانیں کھول لیں علم ہوتے ہی انتظامیہ بازاروں میں پہنچ گئی اورکھلی دکانوں کو سیل کردیا،جبکہ کئی دکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان سرور کاکہناہے کہ تاجر برادری کوعلم تھاکہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہے تو انہوں نے د کانیں کیوں کھولیں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کومعاف نہیں کیاجائے گا،دوسری طرف مرکزی انجمن تاجران کے صدر نعیم اشرف نے کہاکہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ہمیں اعتمادمیں نہیں لیا،د کانداروں کیساتھ پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں،جلد ڈی سی گجرات سے ملاقات کرکے زیادتی سے آگاہ کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں