14

لاہور دھماکہ،ملزم پٹیرپال کے گھر سے دستاویز برآمد، رابطہ کرنے والے 2افراد گرفتار

لاہور،لاہور جوہر ٹائون دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،واقعے میں ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا گیا،لاہور جوہر ٹا ئون میں ہونے والے دھماکے میں ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال محمود آباد کا رہائشی ہے،سکیورٹی اداروں نے ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا۔ گھر کی تلاشی کے دوران چند دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ جوہر ٹائون کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ حراست میں لیا جانے والا1 شخص لاہور اور دوسرا خیبر پی کے سے پکڑا گیا۔ بم دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کے ڈرائیور کا سراغ لگا لیا۔ ڈرائیور نے گاڑی پارک کرنے کے بعد چوک یتیم خانے کا رخ کیا، ڈرائیور نے پشاور جانے والی بس سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ موٹر وے پولیس کی مدد حاصل کر لی گئی۔ بند روڈ پر موجود بس اڈوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ بس اڈوں سے کیمروں اور ٹکٹس کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا ہے۔ دھماکے کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ گاڑی لینے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے اور پیٹر پال سے رابطے میں رہنے والے ایک فرد کو حراست میں لے لیا۔ لاہور سے پکڑا گیا جبکہ کار کو چیک کرنے والے اے وی ایل ایس کے اہلکار کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ اہلکار نے لیبارٹری اور سپرداری کی فائل طلب کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں