12

لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں،یاسمین راشد

لاہور(بیورو رپورٹ)ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، عوام کورونا ویکیسن ضرور لگوائیں،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ماں بچہ ہسپتال بنا رہے ہیں،بطور وزیر میری کارکردگی اس لئے اچھی ہے کیونکہ میرے ٹیم لیڈر عثمان بزدار ہیں، بطور وزیر کارکردگی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت حاصل ہے، ہسپتالوں میں اسٹینڈرڈز بنانے میں وقت لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں