16

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ایف آئی آر میں ججز کا نام لکھنے پر پابندی لگادی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ نے عدالتی احکامات پر درج ہونے والے مقدمات میں عدالت کے جج کا نام لکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ججز کے نام ایف آئی آر میں لکھنے پر پابندی لگا دی ہے،عدالت عالیہ نے قرار دیا ہے کہ عدالتی احکامات پر درج کئے گئے مقدمات میں آئندہ صرف متعلقہ عدالت کا ذکر کیا جائے،جبکہ عدالت عالیہ کے کسی بھی جج کا نام نہ لکھا جائے،آر پی او ملتان نے اس موقع پر عدالت عالیہ کو یقین دلایا کہ آئندہ تھانوں میں عدالتی حکم پر درج ہونے والے مقدمات میں کہیں بھی جج کا نام نہیں لکھا جائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز ضمانت بعد از گرفتاری کی چار مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے اس امر کا نوٹس لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں