3

لودھراں،مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان ،خریدار غائب

لودھراں(نمائندہ پی این این اردو )میونسپل کمیٹی کی انوکھی مویشی منڈی ساون کی ہوا بھی برداشت نہ کر سکی اور زمیں بوس ہو گئی،جانور بیچنے والے بیوپاریوں کا سہولیات کے فقدان پر سخت گرمی میں شدید احتجاج ،تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی لودہراں کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس سے ملحقہ خالی جگہ میں مویشی منڈی سیل پوائنٹ قائم کیا گیا،جہاں احتجاج کرتے ہوئے بیوپاریوں محمد شریف،بیوپاری اللہ بخش ، محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ سیل پوائنٹ پرجانوروں کے لیے بھی پانی موجود نہیں۔ انتظامیہ نے کوئی سہولت فراہم نہیں کی جانور بھی مرنے کا خدشہ ہے،سیکورٹی کے بھی کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔مویشی منڈی میں لگائے جانے والے پینا فلیکس اور تمبو معمولی ہوا سے پھٹ گئے واش روم کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے گرمی میں شدید پریشانی ہے انتظامیہ گزشتہ سال میونسپل اسٹیڈیم شہر میں انتظام کیا تھا وہاں پر خریداری تو ہوتی تھی سخت گرمی میں یہاں پر کوئی خریدار بھی نہیں آ رہا ۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بیوپاری ، خریدار اوربے زبان مویشی سب حکام کو بدعائیں دے رہے ہیں شہریوں اور بیوپاریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں