15

لودھراں اور ڈیرہ بکھا ویکسینیشن مراکز،سٹاف کی غیر حاضری و ناقص کارکردگی پر افسران سے رپورٹ طلب

ملتان،کورونا ویکسینیشن مراکز ماڈل ٹاؤن بہاولپور، سپورٹس کمپلیکس لودھراں اور ڈیرہ بکھا میں ناقص انتظامات تھے،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے ویکسینیشن سنٹرز پر ناقص انتظامات کا نوٹس لے لیا،سیکرٹری صحت و بہبود آبادی بہاولپور اور لودھراں کے سی سی او ہیلتھ اتھارٹیز کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوئے،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے دونوں افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے 3 روز میں رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن طارق محمود نے مذکورہ ویکسینیشن مراکز اور مرکز صحت پر چھاپے مارے تھے،ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن مراکز پر اکثر میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف غیر حاضر پایا گیا،ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو سوتے ہوئے پایا گیا،ترجمان محکمہ صحت جنوبی پنجاب کے مطابق ویکسینیشن مراکز اور دیہی مرکز صحت ڈیرہ بکھا پر صفائی کے بھی انتہائی ناقص انتظامات تھے،سٹاف کی غیر حاضری و ناقص کارکردگی اور ایس او پیز نظر انداز کرنے پر افسران سے رپورٹس طلب کرلی گئی،سیکرٹری صحت اجمل بھٹی نے کہا کہ تمام کارونا ویکسینیشن سنٹرز پر مانیٹرنگ اور انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے،تمام ویکسینیشن سنٹرز پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے ہدایت نامہ نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں،سیکرٹری صحت ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ویکسینیشن سنٹرز پر لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں