5

لودھراں میں کیڈٹ کالج،یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا،میاں شفیق ارائیں

دنیاپور(نمائندہ پی این این اردو)لودھراں میں کیڈٹ کالج، یونیورسٹی اور انٹرنیٹ لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا،عملدرامد کے لئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کردی ہیں،ضلع لودھراں کی تعمیر و ترقی کا نیا باب کھل گیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے میاں محمد شفیق آرائیں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے لودھراں میں یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کا قیام ،نہروں کے اطراف پلانٹشن، انٹرنیٹ لائبریری اور لودھراں بہاولپور سپیڈو بس سروس کی بحالی کی درخواست کی تھی جن پر وزیراعظم آفس سے عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد اپنے علاقے کے عوام کے لئے تعلیم سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون ان کے لئے حقیقی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں