5

لودھی کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز تبدیلی کی مہم کا افتتاح


ملتان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ملتان میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کے دوسرے فیز کے پہلے ہفتے کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیلی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،پروگرام کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے لودھی کالونی میں واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز تبدیلی سے کیا،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک انتہائی اہمیت کا حامل اور انقلابی اقدام ہے اس پروگرام سے پبلک سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی،انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت دوسرے فیز میں واسا ملتان کے زیر انتظام 65 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا ہے اور پلان پر عملدرآمد کے لیے دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں اور شعبہ واٹر سپلائی ڈویژن کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام کو تمام فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کو ممکن بنا کر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی،بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کی شکایت سے مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کیلئے باوا صفرا روڈ پر نئی سیوریج لائن کے منصوبے کا معائنہ کر کے مین ہول کی تعمیر کا جائزہ لیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں