7

لوگ چاہتے ہیں ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنادیاجائے،عثمان بزدار

لاہور،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پہلی بار صاف اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے،تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے،الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں اور پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے،ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی ہے،ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھایا گیا،عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے،ہم نے ہر علاقے کی یکساں ترقی پر فوکس کیا ہے،ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا،پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے،ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے،افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی اور نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں،ماضی میں کرپٹ افراد کو حکومتی چھتری تلے تحفظ دیا گیا،وہ وقت گزر گیا جب کرپٹ لوگوں کی سرپرستی اور پردہ پوشی کی جاتی تھی،ماضی میں ہونے والی بے حساب کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں،نا اہل اور ناکام اپوزیشن کا شورمچانا ڈھونگ اور منافقت کے سوا کچھ نہیں،کرپٹ مافیاکی ہر سطح پر سرکوبی کریں گے،عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں،لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے،کرپٹ عناصر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے عوام کرپشن کرنے والوں کے ساتھ نہیں،عثمان بزدار نے امداد باہمی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ امداد باہمی کی عالمی تحریک کا مقصد استحصالی قوتوں سے نجات کیلئے اپنے وسائل یکجاکر کے مل جل کر کام کرنا ہے،امداد باہمی کی تحریک کے ذریعے زرعی شعبے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے،یہ امر افسوسناک ہے کہ گزشتہ حکومت نے امداد باہمی کے اداروں کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے خاطر خواہ کام نہیں کیا،سابق حکمرانوں نے اس اہم محکمے پر توجہ نہ دے کر پنجاب کے کسان کے ساتھ ظلم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں