8

لکڑ منڈی ٹمبر مارکیٹ میں بارش کا پانی جمع،تاجران کی واسا کیخلاف نعرہ بازی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لکڑ منڈی ٹمبر مارکیٹ میں بارش کے پانی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ،کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے، مقامی انتظامیہ خاموش،تفصیل کے مطابق بارش کی وجہ سے لکڑی منڈی ٹمبر مارکیٹ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی،کاروبار زندگی بالکل معطل ہو کر رہ گئی ہے،واسا انتظامیہ پانی ختم کرنے میں بالکل ناکام ہوگئی ، آج دوسرے دن بھی سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،اہل علاقہ اور انجمن تاجران کا انتظامیہ اور واسا کیخلاف شدید نعرے بازی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں