7

لیبر اصلاحات کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد

ملتان،پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF) کی لیبر اصلاحات کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کے ساتھ اہم میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،جس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، حاجی جاوید اخترانصاری ، ملک سلیم لابر، محترمہ سبین گل خان ،سردار ملک جہاں زیب وارن کے علاوہ پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد مختار اعوان، ماسٹر ٹرینر اسد محمو د،سیکرٹری اطلاعات ملک عرفان اتیرا، سکندر حیات نیازی، مصور حسین قریشی، ہدایت اللہ خان، پرویز سلہری اور محترمہ صبیحہ اشرف سمیت دیگر راہنماوں نے بھی شرکت کی،صدر فیڈریشن ملک مختار اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد جب اختیارات صوبوں کو منتقل کیے گئے تو تمام صوبوں نے قانون سازی کے ذریعے اپنے اپنے صوبائی لیبر قوانین بنا لیے،لیکن اس سارے عمل میں مشاورت کو محدود رکھا گیا حس کی وجہ سے ان لیبر قوانین میں بے شمار خامیاں/ کمزوریاں پائی جاتی ہیں،پاکستان ورکرز فیڈریشن نے اس سلسلہ میں پورے ملک میں مہم کا آغاز کیا ہے،اور ورکرز کے نقطہ نظر سے لیبر قوانین میں ترمیم کے لیے تجاویز پیش کی ہیں،اس موقع پر ہم وریر اعلیٰ پنجاب،وزیر محنت پنجاب اور ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون سازی میں ان تجاویز کو لیبر قوانین میں ترمیم کے ذریعے شامل کیا جائے۔ اور ان لیبر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اسکے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں سیکرٹری لیبر کی تعیناتی اور EOBI. سوشل سیکورٹی۔ پنجاب ورکرز ویلفئر بورڈ۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ۔ فیڈرل ورکرز ویلفیئر فنڈ اور منیمم ویجز بورڈ میں جنوبی پنجاب جو ہر بورڈ میں نمائندگی دی جائے۔ غیر رسمی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں جن میں زراعت۔ گھریلو ملازم۔ ہوم بیسڈ اور تعمیراتی مزدور کو بھی شامل کیا جائے۔ ان شعبہ جات پر تمام لیبر قوانین کا اطلاق کیا جائے جس کا انہیں آئین پاکستان اور بین الاقوامی قوانین جن میں آئی ایل اور کے کنونشن 87.C 98- C اور .11. C حق دیتے ہیں۔ ان تینوں کنونشنز کی حکومت پاکستان نے توثیق کی ہوئی ہے. ممبران اسمبلی نے مزدور راہنماوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مزدور کی خوشحالی کے بغیر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انکے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ورکرز فیڈریشن کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کہ وہ مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس موقع پر ہم پاکستان ورکرز فیڈریشن کی تمام تجاویز / سفارشات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی وزیراعلی پنجاب اور متعلقہ اداروں سے مل کر ان مسائل کو فی الفور حل کروائیں۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ جنوبی پنجاب میں آپ پسے ہوئے طبقے ہی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔ آخر میں مختار اعوان نے اراکین اسمبلی کو فیڈریشن کی طرف سے شیلڈ پیش کیں،پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF) کی لیبر اصلاحات کے لیے جاری مہم کے سلسلے میںمنعقدہ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، حاجی جاوید اخترانصاری ، ملک سلیم لابر اور محترمہ سبین گل خان ،سردار ملک جہاں زیب وارن، پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد مختار اعوان، ماسٹر ٹرینر اسد محمو د،سیکرٹری اطلاعات ملک عرفان اتیرا، سکندر حیات نیازی، مصور حسین قریشی، ہدایت اللہ خان، پرویز سلہری اور محترمہ صبیحہ اشرف ودیگر شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں