16

لیجنڈ گلوکار نعیم الحسن ببلو کی یاد میں موسیقی کی شام،خراج تحسین پیش کیا گیا

ملتان،ملتان آرٹس کونسل میں لیجنڈ گلوکار نعیم الحسن ببلو کی یاد میں موسیقی کی شام سے ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل چوہدری طاہر محمود نے خطاب کیا،جبکہ شبنم مجید، شمیم انصاری، فیاض بخاری، نوشی بھٹی، عمران مغل، فرح خان، عروج خان، بلال عباس، یاسر حیدری اور دیگر نے پرفارم کیا،تفصیلات کے مطابق ملتان آرٹس کونسل میں لیجنڈ گلوکار نعیم الحسن ببلو کی یاد میں موسیقی کی شام سج گئی،تقریب میں مرحوم گلوکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور موسیقی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا گیا،آرٹس کونسل کی جانب سے سجائی گئی شام میں ملک کی معروف گلوکارہ شبنم مجید نے بھی شرکت کی،شبنم مجید نے نعیم الحسن ببلو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم گلوکار اچھے فنکار ہی نہیں، بلکہ اچھے انسان بھی تھے،نامور گلوکارہ نے خراج پیش کرنے کے لیے اپنی آواز کا بھی سہارا لیا،شبنم مجید، شمیم انصاری، فیاض بخاری، نوشی بھٹی، عمران مغل، فرح خان، عروج خان، بلال عباس، یاسر حیدری نے بھی پرفارم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل چوہدری طاہر محمود نے کہا کہ نعیم الحسن ببلو کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں کیا جا سکتا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد اقبال گھلو نے انجام دیے،تقریب میں موسیقی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں