11

ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا،عثمان بزدار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، ہماری حکومت پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کی مساوی ترقی پر کام کررہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے فورٹ منرو میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ نے اُن کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے،وزیر اعلیٰ نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں عمائدین سے حال احوال کیا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کر کے دائرہ کاربڑھا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں