7

ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی،ندیم قریشی

ملتان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی،جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مظلوم بھائیوں کا حقیقی ترجمان بن کر عالمی سطح پر بھارتی مظالم کو آشکار کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن مہم کے دوران اپوزیشن کی بیان بازی عالمی برادری میں پاکستان کے موقف کو کمزور بنا رہی ہیں اور اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے اپوزیشن کو متنازع گفتگو کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بجائے ذاتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دیا گیا اور اب یہ ذاتی مفادات کے اسیر کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمران ٹھیکوں اور منصوبوں میں کمیشن اور حصہ داری کے چکر میں رہے جبکہ عوام بنیادی ضروریات کو ترستی رہی جس سے لوگوں کے حالات تو نہ بدلے مگر ماضی کے حکمرانوں نے اپنے محلات بنا لیے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں یکساں اور پائیدار ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں