6

ماہڑہ شہرجدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم

ماہڑہ شہر،ماہڑہ شہر اور اس کے نواحی قصبہ جات گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں،حالانکہ پیپلز پارٹی دور میں سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم جتوئی کی گرانٹ سے بچھائی جانے والی مظفر گڑھ تا جتوئی مین گیس پائپ لائن ماہڑہ اور نواحی علاقوں کے ساتھ ہی چند کلومیٹر تک موجود ہے،لیکن ہر بار یہ منصوبہ نئے بننے والے ایم پی ایز ایم این ایز کی عدم توجہ کا شکار ہوجاتا ہے خواتین کھانا پکانے کیلئے لکڑیاںجلانے پرمجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ چولہا جلانے والے لکڑی کا ریٹ بہت مہنگا ہے جو کہ ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے سوئی گیس پائپ لائن بچھوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں