3

’’متوئی‘‘ نامی دوائی کا کپاس پر استعمال نہ کریں،محکمہ زراعت

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ حکومت پنجاب کے نام ایک خط میں توجہ دلائی گئی ہے کہ کپاس پر سفید مکھی کے حملے کے کنٹرول کیلئے بعض ڈیلرز متوئی نامی زرعی دوائی فروخت کر رہے ہیں وہ حکومت پاکستان کے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سیکرٹریٹ کے پاس سبزیوں و پھلوں پر سپرے کیلئے منظور شدہ ہے اس لئے اس کے کپاس پر استعمال کو روکا جائے کیونکہ اس سے سفید مکھی کا حملہ کنٹرول نہیں ہو پا رہا اور استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے ڈی جی پیسٹ وارننگ اس معاملے پر فوری توجہ دیں،اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کی منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے ریفرنس نمبر F-1-48/20218 کے تحت 8 جولائی2021ء کو ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زراعت ساؤتھ پنجاب کے نام لکھے گئے خط میں یہ تفصیلات بتائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں