13

متی تل روڈ پر جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)متی تل روڈ پر جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے ٹھیکہ لینے والی کمپنی نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا،گزشتہ روز ٹیم ضروری سامان لے کر ملتان پہنچ گئی،سول سیکریٹ کی تعمیر کے منتخب کی گئی جگہ پر جھنڈیاںنصب کردیں گئیں،پنجاب حکومت کی سب سے بڑی تعمیرانی کام کروانی والی اتھارٹی آئی ڈی اےپیInfrastructure development of Punjab (IDAP) بطور نگران کام کر ے گی،ملتان میں509 کےکنال رقبے پرسول سیکرٹریٹ کی تعمیر کےلیےیونائیٹڈ انجینئرنگ اینڈ کنٹرکٹر کو ٹھیکہ دیا گیا۔منصوبے کی ابتداکے لیے فنڈزپہلے ہی جاری ہوچکے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے26 کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پراجیکٹ 3 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں