16

مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،سی پی او منیر مسعود مارتھ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس لائنز ملتان امن کمیٹی کے وفد سے میٹنگ کی،چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلیزئی، ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنوی اور دیگر افسران میٹنگ میں ان کے ہمراہ تھے، امن کمیٹی کی جانب سے سید علی رضا گردیزی، حاجی سلیم حامدی، زاہد بلال قریشی،حافظ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ انوار الحق، اور دیگر شریک ہوئے،سی پی او منیر مسعود مارتھ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں قیام امن کے لئے امن کمیٹی کے ممبران اور مذہبی رہنماؤں کے کردار کو سراہا گیا،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،جلوسوں اور مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے،سی پی او ملتان نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کے اوقات کی پابندی کی جائے گی،محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ایک منظم اور جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے،امن کمیٹی کے وفد نے سی پی او ملتان کو محرالحرام کے موقع مثالی امن کے قیام کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے امن و امان کے قیام کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں