12

مجاہد ٹاﺅن میں کارپیٹڈ روڈ مکمل کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا،زین حسین قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے،جو رک نہیں سکتا، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ہماری پالیسیوں کی بدولت 2023 کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اگلا اقتدار بھی تحریک انصاف کا ہوگا،عوامی ترقی کی پالیسیاں تسلسل سے جاری رکھیں گے اور عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا،جو لٹیروں کے شور مچانے پر رک نہیں سکتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے مجاہد ٹاﺅن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ‘مجاہد ٹاﺅن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر آفتاب اعوان ‘ مجاہد بلوچ‘ خلیل بلوچ ‘ شازیہ وحید ارائیں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، انہوں نے کہا ماضی میں عوام کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم کرکے قومی خزانہ لوٹا گیا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں،تحریک انصاف کی حکومت خالی نعروں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے،سابقہ ادوار میں عوام سے کی گئیں محرومیوں کا ازالہ کریں گے جو ممکن ہو سکا عوامی ترقی پر صرف کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے عوام کو بجلی ‘ سوئی گیس ‘ سڑکیں ‘ صحت ‘ تعلیم ‘ پینے کا صاف پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرکے نہ صرف عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کی جائے،بلکہ ان کا معیار زندگی بلند کیا جائے، ہر یونین کونسل میں کم سے کم ایک مقام پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے گا،این اے 157 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،جن کی تکمیل سے حلقے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،انہوں نے کہا کہ مجاہد ٹاﺅن میں کارپیٹڈ روڈ مکمل کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا۔ بعد ازاں انہو ںنے مختلف یونین کونسلو ںکا دورہ کیا۔ یوسی کھگہ میں منور باجوہ کی قل خوانی میں شرکت کی،انہوں نے یوسی 45 میں پی پی رہنما ملک آصف نعیم بھٹہ کی رہائش گاہ پر استقبالیہ میں شرکت کی،جس میں ملک آصف نعیم بھٹہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،مخدومزادہ زین حسین قریشی یوسی منگ وڈا میں مختلف شخصیات کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہو ں نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر انہوں نے مختلف عمائدین سے ملاقاتیں کیں ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہائی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں