17

محرم الحرام میں امن کے فروغ کیلئے تمام علما کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کنوینئر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب ،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن کے قیام کا عزم کرتے ہوئے مذہبی منافرت اور فرقہ بندی کی بھرپور حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا،چئیرمین رویت ہلال کمیٹی سید مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور ”پیغام پاکستان “کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،۔قیام امن کیلئے علما کا بھر پور تعاون حکومت کیساتھ ہے،محرم الحرام میں امن کے فروغ کیلئے تمام علماءکو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،علما،ذاکرین اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی فضاءکو قائم رکھیں،مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے،اس لئے تمام علماء کرام اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں،ملتان اولیا اللہ کا شہر ہے جنہوں نے ہمیشہ آپس میں اتحاد امن اور بھائی چارے کا درس دیا اورآپس میں دلوں کو جوڑاہے، لہذا ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیر اہونا ہوگا،تبھی ہم اتحاد بین المسلمین کو قائم کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ وحضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت سے ہمیں جذبہ ایثار کا درس ملتا ہے۔امن کیلئے حکومت، افواج پاکستان سیکورٹی اداروں،پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے وطن عزیز کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے تعاون کی خواہاں ہے۔حکومت پنجاب نے امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کیے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کو محرم الحرام کے جلوسوں کی مرمت کا ٹاسک سونپا جاچکا ہے۔آر پی او ملتان ریجن سید خرم علی نے کہا کہ عزاداروں کی سہولت کیلئے جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے،محرم الحرام کے پہلے 10 روز 910 جلوس، 3182 مجالس ہونگی،محرم الحرام میں امن و امان کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہے،ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گے،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں جلوسوں مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے،محکمہ ہیلتھ ، ریسکیو اور دیگر اداروں سے میٹنگز کی جاچکی ہیں،سی پی او ملتان مسعود مارتھ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا،شہری بھی غیر معمولی حرکات پر نظر رکھیں۔اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائ چارے کا درس دیتا ہے،امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،اجلاس میں تمام مسالک کے علماءکرام نے انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے دعا بھی کی گئ۔اجلاس میں ڈی سی وہاڑی مبین الہی، ڈی سی لودھراں عمران قریشی،ڈی سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی،سی پی او مسعود مارتھ، ڈویژن کے ڈی پی اوز، مولانا مفتی مبشر احمدنظامی ‘ موولانا عبد الحق مجاہد ‘ سردار محمد خان لغاری ،‘مولانا عبد الوہاب روپڑی ‘علامہ رشید ترابی،علامہ عباس غازی ، مولانا عبد الستار نیازی ، مولانا ندیم قمر ‘مولانا مسعود قاسم قاسمی ‘مولانا اعظم نعیمی ‘مولانا آصف اکبر ‘سید نوبہار شاہ‘ حسین مہدی‘ مفتی سید عاشق حسین شاہ‘ مولانا قاضی عبد الغفار ‘ملک خاور حسنین بھٹہ‘ ملک سہیل شفقت بھٹہ‘ سیدعلی رضا گردیزی ,مزین چاون،مظہر گیلانی‘علامہ خالد محمود ندیم ‘ حفیظ اللہ شاہ مہروی ,مہر عبد الخالق مرالی‘ ابو سفیان حنفی, ‘صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد، ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں