15

محرم الحرام میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،سیکرٹری صحت اجمل بھٹی

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)عاشورہ کے دوران مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کی حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا پورا پورا خیال رکھا جائے،تاکہ کورونا کی بڑھتی ہو ئی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی
نے کہا کہ عاشورہ کے دوران نہ صر ف جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ رکھا جائے بلکہ تمام ایمرجنسی میڈیکل و فیلڈ سٹاف ڈیوٹی پر موجودگی کو بھی یقینی بنا یا جائے،سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ عاشورہ کے دوران مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کی حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا پورا پورا خیال رکھا جائے،تاکہ کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے،یہ باتیں انہوں نے عاشورہ کے حوالے سے جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ کے دوران نہ صر ف جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ رکھا جائے بلکہ تمام ایمرجنسی میڈیکل و فیلڈ سٹاف ڈیوٹی پر موجودگی کو بھی یقینی بنا یا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام مجالسِ عزاداری کے مقامات اور جلوسوں کے ہمراہ پر محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں،انہوں نے محکمہ صحت کے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ عا شورہ کے دوران اعزاداروں کو حسب ضرورت تمام طبی سہولتیں موقع پر فراہم کی جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی سستی اور غفلت سامنے نہیں آنی چاہئے،سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے تمام اعزاداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عاشورہ کے دوران کورونا سے بچاؤ کی حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں،تاکہ عاشورہ کے دوران کورونا کی شرح کو بڑھنے سے روکا جاسکے،اعزادران ماسک پہنے رکھیں اور سماجی فاصلہ کی پابندی کو ہرصور ت یقینی بنایا جائے،انہوں نے علماء کرام اور ذاکرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونے والے اعزادروں کو ماسک پہنے رکھنے، سینی ٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ کی پابندی کی تلقین کریں کیونکہ کورونا ایک وباء ہے جس سے احتیاط میں ہی شفاء ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرکے اور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر ہی ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور صرف اسی صورت میں ہی کورونا سے چھٹکارا حاصل کرکے دوبارہ سے صحت مند زندگی کی طرف لوٹا جایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں