14

محرم الحرام پر امن اور مذہبی رواداری کا پیغام دیا جائے گا،کمشنر جاوید اختر محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر قیام امن کیلئے سیاسی قیادت اور مذہبی رہنما ڈویژنل انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملتان صدیوں سے امن کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے،محرم الحرام پر بھی امن اور مذہبی رواداری کا پیغام دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں اراکین اسمبلی ملک سلیم لابر،رانا طارق عبداللہ اور قاسم لنگاہ سے ایک ملاقات میں کیا،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ دین اسلام ہمیں برداشت اور ایک دوسرے کے مذہب کے احترام کا درس دیتا ہے اسی پیغام کو عام کرتے ہوئے امن کمیٹی اور سیاسی عمائدین محرم کے دوران انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،اس موقع پر اراکین اسمبلی نے قیام امن کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات کو بھی سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں