27

تبدیلی تفتیش سمیت افسران کے تقرر و تبادلوں کا اختیار بھی جنوبی پنجاب پولیس سیکرٹریٹ کو مل گیا،ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہمی کیلئے جنوبی پنجاب پولیس آفس مکمل اختیارات کے ساتھ فعال ہوچکا ہے،تبدیلی تفتیش سمیت پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا اختیار بھی جنوبی پنجاب پولیس سیکرٹریٹ کو مل چکا ہے،جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاسں کے دوران اراکین اسمبلی کو بریفننگ دیتے ہوئے کیا، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،چیف وہپ عامر ڈوگر،سینیٹر عون عباس بپی، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،احمد حسین ڈیہڑ، پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری, صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی،ایم این اے چوہدری طاہر اقبال،واصف مظہر راں،وسیم خان بادوزئی،میاں عبداللہ طارق،قاسم لنگاہ،ملک سلیم لابر،ڈاکٹر خاور علی شاہ نے بھی شرکت کی،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پولیس کیلئے بھی الگ ونگ قائم کیا جائے گا،تاکہ ایک ہی کمپلیکس میں عوام کو پولیس اور انتظامیہ کی سروسز حاصل ہوسکیں،ارکان اسمبلی کو بریفننگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں امن امان کی مثالی فضاء قائم ہے اس فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام کے سلسلہ میں بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام میں اراکین اسمبلی اور سول سوسائٹی کا تعاون ناگزیر ہے،محرم الحرام کے حوالے سے تمام مذہبی شخصیات اور جماعتوں سے پولیس مکمل رابطے میں ہے کسی بھی قسم کے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اس موقع پر اراکین اسمبلی نے جنوبی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں