18

محرم الحرام پر پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ ہیں،وزیر توانائی کا ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں سخت سکیورٹی کے باعث پرامن ماحول میں مجالس و جلوس جاری ہیں،اس سلسلے میں قیام امن کیلئے سیاسی قیادت،ڈویژنل انتظامیہ و پولیس قیام امن کیلئے موثر اقدامات پر عمل پیرا ہیں،محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی صدارت میں ڈویژن کی ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں کمشنر جاوید اختر محمود، ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،سی پی او منیر مسعود مارتھ،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی اور ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ بھی موجود تھے،اس موقع پر وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے محرم انتظامات پر بریفنگ دی،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاکہ حکومت پنجاب نے عاشورہ ایام میں مثالی امن کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں،جبکہ سیاسی و مذہبی قیادت پرامن ماحول یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ محرم روٹس پر مثالی انتظامات اور سیکورٹی سے مطمئن ہیں،شہر اولیاءنے ہمیشہ مثالی امن کا دنیا بھر کو پیغام دیا ہے،پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی محرام الحرام پر مثالی امن و بھائی چارے کا پیغام دیا جائے گا،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ حساس مقامات اور مجالس کی سخت سیکورٹی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،بدامنی اور منافرت پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،جاوید اختر محمود نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن،واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام ادارے 24 گھنٹے الرٹ ہیں،قبل ازیں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر مذہبی اشتعال اور نفرت پھیلانے والوں کو بھرپور جواب دیں گے،اس حوالے سے پولیس کو رینجرز اور سیکورٹی اداروں کی بھی مکمل معاونت حاصل ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ امن کا پیغام عام کرنے کیلئے مذہبی رہنماءاور سول سوسائٹی انتظامیہ کا ساتھ دے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم روٹس پر عزاداروں کی سہولت کیلئے تمام تعمیراتی کام مکمل کئے جاچکے ہیں،سی پی او منیر مسعود مارتھ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران ہر جلوس و مجلس پر ڈیوٹی سرانجام دینگے تمام حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے خصوصی سکریننگ کی جارہی ہے،بعد ازاں معاون خصوصی جاوید اختر انصاری اور ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں