10

محرم الحرام پر قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی ادارے چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں ،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و رکن پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے حکومت، انتظامیہ اور امن کمیٹیوں کے ارکان مکمل طور پر فعال اور رابطے میں ہیں،یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 216 ملتان کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کی انتظامیہ، متولیان اور لائسنسداران سے ملاقات کے موقع پر کہی،انہوں نے کہا کہ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی ادارے چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں اور ہر ممکن تحفظ کی فراہمی کےلئے خدمات انجام دے رہے ہیں،اس موقع پر مجالس و ماتمی جلوس کے لائسنس داران نے سیکورٹی، میونسپل سروسز سمیت مختلف انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ حکومتی اقدامات کیساتھ ساتھ عزاداران کی صحت و سلامتی کےلئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ہم سب ایک پیچ پر ہیں،انتظامیہ، سکیورٹی ادارے، امن کمیٹی کے ارکان اور دیگر سٹیک ہولڈرز الرٹ ہیں،عزاداروں کے لئے فول پروف سکیورٹی کے علاؤہ طبی امداد کی فراہمی کے لئے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حساس جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے، رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے رات گئے اپنے حلقے کے بیشتر جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا وزٹ کیا اور کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں