9

محرم الحرام پر نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانے اور جلوس روٹس کو کلئیر کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری


ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانے اور جلوس روٹس کو کلئیر کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں.جلوسوں کے آغاز سے قبل روٹس،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد نکاسی آب،گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ان کی مرمت سے متعلق تمام متعلقہ ڈویژنوں کے افسران اپنی اپنی حدود میں دن رات کوشاں ہیں اور محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے،جبکہ واسا کے تمام سیوریج،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز لائسنس داران اور عزاداروں سے مکمل رابطے میں ہیں اور ان کی نشاندہی پر جلوس روٹس پر واسا سے متعلق شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے النگ دہلی گیٹ سے خونی برج کی جانب جلوس روٹ پر کنکریٹ کرنے،مچھلی مارکیٹ چوک پر سنکنگ مین ہول کی تعمیر کے فائنل مرحلے کا جائزہ لینے اور شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کئے،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام سمیت مذین عباس چاون، قمر نقوی، سخاوت علی بھی ہمراہ تھے منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے ممتاز آباد،لوہار کالونی چاہ چھلی والا اور افشار چوک پر جلوس روٹس کا تفصیلی دورہ کیا،اس دوران لائسنس داروں نے اپنے اپنے علاقوں میں واسا سے متعلق جن مسائل کی نشاندہی کی جس پر ایم ڈی واسا نے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں