4

محرم الحرام کی آمد سے قبل لائسنسداروں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے،اے سٹی خواجہ عمیر

ملتان(راو نعمان سے)اے سی سٹی خواجہ عمیر نے کہا ہے کہ لائسنسداروں کے مسائل کے حل کو یکم محرم الحرام سے قبل یقینی بنایا جائے گا،متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے،جلوس روٹس پر سٹریٹ لائٹس، صفائی، سیوریج کے سسٹم کی درستگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر انتظامات کے سلسلے میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، امام بارگاہ حیدر ی کمیٹی النگ دولت گیٹ، امام بارگاہ چنمبے شاہؒ دہلی گیٹ، امام بارگاہ سلطان والہ خونی برج، آستانہ استاد والہ اندرون پاک گیٹ، دربار موسی پاک شہید ؒپاک گیٹ، امام بارگاہ سیدحامد شاہ گیلانی، امام بارگاہ کمتر والہ، سورج میانی کے علاقہ میں مسائل کے حوالے سے وزٹ کے موقع پر کیا،اس موقع پر سینئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی،، ملک شجر عباس کھوکھر، شاہ زیب حسن بلوچ، اصغر علی ہاشمی قریشی، آصف نواز جھمٹ، خواجہ اشرف صدیقی، کاشف عباس، ناصر حسین بلوچ، سجاد حسین نمبردار بھی ہمراہ تھے اس موقع پر خاور شفقت بھٹہ، سید طالب حسین پرواز نے اے سی سٹی کو بالخصوص سیوریج و صفائی کے ناقص انتظامات، سٹریٹ لائٹس، ٹوٹ پھوٹ کا شکارسڑکات و گلیات سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یکم محرم الحرام کی آمد سے قبل لائسنسداروں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں