8

محرم الحرام کے جلوس روٹس پر تمام تعمیراتی کام مکمل کرلئے ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن و امان اور مذہبی یکجتی کیلئے سیاسی و مذہبی قیادت ایک پلیٹ فارم پر ہیں عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے محرم روٹس اور مجالس کے روٹس پر تمام تعمیراتی کام مکمل کرلئے ہیں اور تمام حساس مقامات پر لائیٹنگ اور سکیورٹی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے حساس مقامات اور جلوسوں کے راستوں پر ٹف ٹائل ورک کیا گیا ہے جبکہ سیوریج کے منصوبے بھی مکمل کرلئے گئے ہیں،علی شہزاد نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام ادارے محرم الحرام کے موقع پر مکمل الرٹ رہیں گے اور 24 گھٹنے عوام کو سروسز فراہم کرتے رہینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے محرم الحرام کے موقع پر مذہبی عمائدین باہمی بھائی چارے اور برداشت کا درس دینگے تاکہ کسی بھی صورتحال میں امن و امان کی فضاءقائم رکھی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں