5

محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو انتظامات مکمل،ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ

ملتان،ڈسٹرکٹ ا یمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ، ایمرجنسی آفیسرانجینئر احمد کمال اور ایمرجنسی آفیسرانجینئرمحمد بلال نے کہا ہے کہ تمام امام بارہ گاہوں میں ہونے والی تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں پر اعزاداروں کیلئے ابتدائی امداد یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،اس سلسلے میں تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور500سے زائد ریسکیورز جدید آلات سے مزین ایمبولینسزاورفائروہیکلزسپیشل ڈیوٹی پر تعینات اورالرٹ رہیں گیں،یہ تمام30ایمبولینسز‘10فائروہیکلزاورریسکیووہیکلزکے علاوہ 100موبائل ریسکیو پوسٹیں،90موٹر بائیک ایمبولینسز ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہونگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری کونسل امام حسین کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں وفد سے ریسکیو 1122ہیڈ آفس چوک کمہارانوالہ میں کی گئی ملاقات میں کیا،جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے ایجنڈا پیش کیا جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے خاور شفقت بھٹہ، سید طالب حسین پرواز و دیگرلائسنسداروں کو یقین دہانی کرائی کہ مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے دوران ریسکیو1122کے افسران کی نگرانی میں عملہ ڈیوٹی دے گا،اس موقع پر مخدوم سید علی مہدی شمسی، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، انجینئر سخاوت علی سیال، سہیل حسنین بھٹہ، شاہ زیب حسن بلوچ، ناصر حسین بلوچ، سید علی اصغر رضوی، اصغر علی ہاشمی، سید امتیاز حسین، امام بخش، ملک شجر عباس کھوکھر، سید آغا حسین، سجاد حسین نمبردار، سید تصدق حسین، نذر حسین مغل، سید احمد رضا گردیزی، محمد آصف جھمٹ، زوار حسین خان لنگاہ، رانا شہباز، سید نسیم عباس، شان رضا، بسم اللہ حیدر، سید حسن عباس رضوی، سید حیدر شمسی، اذان ملک، ڈاکٹر حسنین لنگاہ، سید کوثر علی شاہ، عامر حسین لنگاہ،عامر رضا جعفری، سید علی حیدر بخاری، جواد حسین، قاضی وقاص سمیت دیگر نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے مزید کہا کہ ریسکیو1122کی موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں کاشانہ شبیرلال کرتی کینٹ‘حیدریہ مسجدگلگشت‘ممتازآباد‘چوک دہلی گیٹ‘ امام بارگاہ پیر چمنبے شاہ، امام بارگاہ عظیم شاہ والا، امام بارگاہ حیدر والا،امام بارگاہ خلاصی لائن، امام بارگاہ حرم گیٹ چوک،ڈیرہ ناظم شاہ شیرشاہ‘مظفرآباد‘دربارشاہ شمس‘امام بارگاہ سوتری وٹ‘آستانہ لعل شاہ‘مہدی کیمپلیس پیراں غائب روڑ‘چوک کمہاراں والا اوردیگرتمام اہم مقامات پرہونگی۔تمام موبائل پوسٹیں او رایمبولینسز‘فائروہیکلزاپنے فرسٹ ایڈ بکس کے ساتھ جلوسوں کے ہمراہ ہونگی تاکہ عزادارین کو بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے۔اس دوران ریسکیو سیفٹی آفیسر ارشد خان، اسٹیشن کوارڈنیٹرزاور شفٹ انچارجزز تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔مزید انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریسکیو1122کی ایمبولینسزاور فائروہیکلزکو ترجیحاً راستہ دیں تاکہ متاثرین کو بروقت طبی امداد دی جاسکے۔10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند ہونے کی صورت میں پی ٹی سی ایل سے 1122ڈائل کرکے 15یا 1122کو ایمرجنسی بارے اطلاع دیں۔تمام عزاداروں اورامام بارگاہوں کے متولیوں سے گزارش کی ہے کہ ریسکیوٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی ہوسکے بعد ازاں مخدوم سید علی مہدی شمسی، سید طالب حسین پرواز نے ملک وقوم کی سلامتی،ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اجتماعی دعا کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں