16

محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،آئی جی پنجاب انعام غنی

ملتان(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب انعام غنی کاصوبہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا،آئی جی پنجاب انعام غنی نے آر پی او آفس سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال بھی اجلاس میں شریک تھے.آر پی او سید خرم علی بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی،آئی جی پنجاب انعام غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کارروائی کریں،انہوں نے کہا کہ تفتیشی امور میں تیزی لائیں میرٹ پر مقدمات یکسو کریں،جرائم کنٹرول کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں،انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سخت سزائیں دلانے کیلئے خامیوں سے پاک مقدمات بنائیں،پنجاب فرانزک لیب سے رپورٹس کے جلد حصول کیلئے اقدامات کریں،آئی جی پنجاب نے مزید اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش کی افسران خود نگرانی کریں،بچوں کے خلاف جرائم پر بلاتاخیر سخت کارروائی کریں،انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کو جلد گرفتار کریں،آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ انویسٹیگیشن سپورٹ ہونٹ بنائے جائیں،پکار15 کال پر فوری ریسپانس اور کارروائی یقینی بنائیں،افسران کی کارکردگی کے حوالہ سے درجہ بندی کریں،آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ کارکردگی کے حوالے سے ہی ایس ایچ او لگائے جائیں،بچوں کی گمشدگی پر غفلت قطعی برداشت نہیں،انہوں نے کہا کہ چھوٹے معاملات کو غیر اہم سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں