8

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،سی پی او منیر مسعود مارتھ

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس لائنز ملتان میں سٹی،صدر اور گلگشت ڈویژن کے لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی،ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائشتہ ندیم ، ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد، ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ اور ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویراور دیگر افسران بھی میٹنگ میں شریک ہوئے،تینوں ڈویژن کے لائسنس داران اور مذہبی رہنما میٹنگ میں شریک ہوئے، سی پی او ملتان نے امن و امان کے قیام میں لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے کردار کو سراہا،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ جلوس اور مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے،سی پی او نے مزید کہا کہ جلوس اور مجالس میں سیکیورٹی کے لیے پولیس سے تربیت یافتہ وولنٹیرز کھڑے کریں،اس موقع پر مذہبی رہنماؤں کی طرف سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں