8

محمد عارف ضیا نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ملتان(جلیس جہانگیر سے)محمد عارف ضیا نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دئیے ہیں،انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر انصاف سٹاف یونین ایم ڈی اے کے عہدیداران و ملازمین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا چارج لینے پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اس سے قبل محمد عارف ضیاء ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب تعینات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں