7

محکمانہ کیسز میں میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن اور ولایت آباد کے لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے دو لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIسعوداحمد کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کردی ہے،جبکہ ولایت آبادسب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIعباس علی کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں