7

محکمہ انہار کی 20 ایکڑ اراضی پر 20 سال سے قبضہ،کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کا مافیا دشمن بن گیا

دائرہ دین پناہ،گرلز کالج دائرہ دین پناہ(بستی سمندری) میں محکمہ ایری گیشن کی 20 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی پر گزشتہ 20 سالوں سے دین محمد ڈونہ اس کے بیٹوں خالد اور یونس وغیرہ نے قبضہ کرکے فصلیں اور سفیدے کاشت کر رکھے ہیں،جبکہ فصلیں کاشت کرنے کیلئے سرکاری اراضی پر پیٹر انجن لگا کر پانی لگایاجارہاہے،سرکاری مٹی1000 روپے فی ٹرالی فروخت کی جارہی ہے،اور گڑھے بنا دئیے گئے ہیں ،محکمہ مال کی ملی بھگت سے حکومت کی طرف سے نوٹس لینے پر 20 سال کے قبضہ کو صرف 2 سال کا قبضہ ظاہر کرکے معمولی جرمانہ لگایا گیا،اب کچھ دنوں سے دوبارہ قبضہ مافیا کے ارکان دین محمد و پسران قوم ڈونہ دوبارہ قبضہ کیلیے سرگرم ہیں اور سرکاری اراضی پر مقامی نوجوانوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو قبضہ مافیا جان کا دشمن بن گیا،پچ اکھاڑ دی اور دباؤ میں لانے کیلئے کلہاڑیاں لہراتے گراؤنڈ میں پہنچ گئے،جس پر بیسوں نوجوانوں مجید،فاروق،روف،عمر،احسن،آمین،راشد،اسعد،عدیل وغیرہ نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،سیکرٹری ایری گیشن،کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تحریری درخواستیں ارسال کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کے علاوہ کھیل کے میدان کیلئے اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ گنجان آبادی پر مشتمل اس سرکاری اراضی پر کھیل کا میدان،جنازہ گاہ بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں