15

محکمہ ریونیو میں اصلاحات کیلئے ملتان ڈویژن کا پنجاب بھر میں پہلا نمبر ہے،کمشنر جاوید اختر جاوید

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں رجسٹرڈ حقداران زمین میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا،کمشنر ملتان نے کہا کہ پنجاب بھر میں ملتان ڈویژن رجسٹرڈ حقداران زمین میں شناختی کارڈ نمبر انٹری میں سرفہرست ہے،تمام جمع بندیوں میں زمین کے مالک کا شناختی کارڈ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا،شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ہر فرد کی جائیداد آن لائن ڈکلیئر ہوگی،جمع بندیوں میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے عمل میں بہتری پر کمشنر ملتان نے اے سیز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریکوری کے اہداف بہتر بنائے جائیں۔ریونیو نظام کو جدید خطوط پر استوار کرکے مزید فعال بنایا جارہا ہے،گرداوری نظام کے ساتھ نمبرداری نظام کی بحالی محکمہ مال کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ عوام کو ریونیو سروسز ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے قانونی گوئی سطح پر ڈویژن کے 70 دیہی مرکز مال فعال کئے جاچکے ہیں جبکہ پٹوار سرکل میں 700 سے زائد دیہی مرکز مال بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ افسران حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشرالرحمان، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو خالد مسعود ستی اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں