9

محکمہ سول ڈیفنس کا مختلف مقامات پر حادثات سے بچاؤ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع بھر میں حساس فیکٹریوں، عمارت،کمرشل سنٹرز اور ہوٹلوں میں آتشزدگی و حادثات سے بچاؤ کیلئے تربیتی پروگرامز اور مشقوں کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فاطمہ بی بی کی جانب سے خصوصی فائر فائٹنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں،فائر فائٹنگ اسکواڈ نے حسین ٹیکسٹائل ملز،آواری ہوٹل،چین ون سمیت مختلف مقامات پر آتشزدگی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے عملے کو تربیتی مشقیں کرائیں،مشقوں کے دوران فائر سیفٹی ٹیموں نے عملے کو کسی بھی حادثے سے بچانے کے لئے عملی تربیت فراہم کی اور آگ بجھانے کے اقدامات سے آگاہ بھی کیا،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فاطمہ بی بی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ہدایت پر شہر کی تمام حساس مقامات اور عمارتوں میں فائر سیفٹی مہم کا آغاز کیا گیا ہے،جس کا مقصد کسی بھی حادثے یا آتشزدگی کی صورت میں فوری ایمرجنسی رسپانس فراہم کرنا ہے،۔ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈفنس نے بتایا کہ تربیتی مشقوں اور کورسز کا سلسلہ دیگر تحصیلوں میں بھی شروع کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں