7

ملتان،محکمہ ماحولیات کا فضائی آلودگی کا سبب بننے والے یونٹس کیخلاف آپریشن،20 ایف آئی آر درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی کا سبب یونٹس کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 یونٹس سربمہر کرکے ایف آئی آر درج کروادیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ ایک روز میں 6 چپ بورڈ فیکٹریوں 14 خشت بھتہ جات کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں،چپ بورڈ فیکٹریوں کو وارننگ دے کر سربمہر کیا گیا تھا،آلودگی کنٹرول کرنے والی مشینری انسٹال نا کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی گئی،پرانی ٹیکنالوجی کے خشت بھٹہ جات کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہداہت پر سموگ کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سموگ کنٹرول کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں