10

محکمہ پولیس میں تقرر وتبادلے،تعیناتی کے منتظر شمس الدین اور ڈی او سپیشل برانچ خانیوال محمد اعجاز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد

ملتان،محکمہ پولیس میں تقرر وتبادلے،تعیناتی کے منتظر شمس الدین اور ڈی او سپیشل برانچ خانیوال محمد اعجاز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی عامر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر میانوالی تعینات کر دیا گیا،جبکہ ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم اٹک اللہ نواز کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردیا گیا،تعیناتی کے منتظر شمس الدین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ خانیوال محمد اعجاز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی، ڈی ایس پی پسرور مظہر احمد گوندل کو ڈی ایس پی چناب نگر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا،ڈی ایس پی چناب نگر محمد قمر ممتاز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کے سپرد کردی گئی،ڈی ایس پی پٹرولنگ ساہیوال شاہد محمود بٹ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد،ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی گجرات شاہد نواز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد کردی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں