8

مخالفین نے میلسی کیلئے کچھ نہ کیا،چند ماہ میں شہر کے اکثر مسائل حل ہو جائینگے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

میلسی(نمائندہ پی این این اردو)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ماضی میں میلسی شہر اور حلقہ پی پی 236 کو ترقیاتی کاموں میں بری طرح نظر انداز کیا گیا اور گزشتہ 20 سالوں کے دوران اس حلقہ میں کوئی قابل ذکر منصوبہ نہ دیا گیا،تا ہم ہم نے اقتدار میں آتے ہی حلقہ کیلئے فنڈز کے حصول کی جدوجہد کی اور تحصیل میلسی کی سڑکوں کیلئے ساڑھے 3ارب روپے جبکہ صرف میلسی شہر کے تمام روڈز کو کارپٹ بنانے کیلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں،سیوریج کا میگا پراجیکٹ اکتوبر تک مکمل ہو جائیگا اور گذشتہ 40سال سے زیر التوا ریلوے پارک کی منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے اور پارک کی تعمیر کیلئے 8کروڑ روپے کے فنڈز محکمہ ریلوے کو مہیا کر دیئے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی میلسی کے نومنتخب صدر ملک محمد اقبال راں ،جنرل سیکرٹری مہر محمد راشد اور دیگر منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی میلسی کی اپ گریڈیشن کا کیس منظور ہو چکا ہے اور 2کروڑ 70لاکھ روپے کی گرانٹ سے منڈی کو تعمیر کیا جائیگا اور منڈی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور مزدوروں کی فوری ٹریٹمنٹ کیلئے میڈیکل ڈسپنسری بھی قائم کی جائیگی،قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی ، صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں نے منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،تقریب میں علی رضا خان کھچی، ڈی ایس پی فرخ جاوید، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ، میاں محمد عاصم ارائیں، میاں دوست محمد جھنڈیر، میاں محمد کمال بھٹہ، ، میاں ساجد حسین پیرزادہ، زبیر خان جوئیہ، حیدر خان، حافظ ممتاز احمد راں، مہر مجید احمد، مظہر خان سندھڑ، شیخ وسیم احمد، چوہدری محمد اسلم ، ارشاد احمد بھٹی، شیخ محمد سلیم، شیخ محمد نعیم پاشا، سید شیراز حسین کاظمی، چوہدری محمد رضوان حنیف، میاں محمد شہزاد ارائیں، مہر عبد الغفار، ملک کامران ملانہ، رائو ریاض حسین ضیائ، ندیم حیدر خان کھچی، ملک سجاد حسین ، محبوب احمد لکھیسر، ملک محمد کاشف، قیصر ممتاز خیرپوری، رائو محمد فاروق خان، میاں عزیز احمد، میاں عدیل احمد، ماجد رشید مونی،ملک محمد حنیف، ملک محمد احمد، میاں عابد محمود، چوہدری محمد زاہد ، عزیز اللہ شاہ طاہر، سید نوید الحسن قطبی، محمد اسلم خان یوسفزئی، عبد الصمد چوہدری، ابرارا حمد انصاری، صادق علی مرزا، محمد طاہر عزیز، میاں فیروز احمد، چوہدری محمد فیصل نسیم، چوہدری محمد افضل، چوہدری خالد محمود، چوہدری محمد امین سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں