18

مخدوم تجمل حسین گیلانی کی وفات پر شاہ محمود قریشی کا ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے صاحبزادے مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی سے اظہار تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)سجادہ نشین دربار موسی پاک شہید مخدوم تجمل حسین گیلانی کی وفات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے صاحبزادے مخدوم ولایت مصطفی گیلانی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا بھی کی،اس موقع پر سربراہ گیلانی خاندان مخدوم غلام یزدانی گیلانی،سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویرالحسن گیلانی،مخدوم راجن بخش گیلانی،ایم پی اے جاوید اختر انصاری،شعیب اکمل ہاشمی،عرفان اللہ خان،زین العابدین گیلانی،خالد نزیر،مجاہد بھٹہ دیگر موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مخدوم تجمل حسین گیلانی درویش صفت اور سادہ طبیعت کے مالک تھے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں