15

مراکز صحت میں صفائی اور طبی آلات کی انسپکشن کا سسٹم نافذ کردیا گیا،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اچانک مرکز صحت قاسم بیلہ کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ادویات کا ریکارڈ اور وارڈز کو چیک کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے مرکز صحت کی سہولیات پر بریفننگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ضلع کے 37 مراکز صحت 24 گھنٹے مکمل فعال ہیں جہاں گائنی اور ایمرجنسی سروسز کی جدید سہولیات میسر ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مراکز صحت میں صفائی اور طبی آلات کی انسپکشن کا سسٹم نافذ کردیا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی سکیمیں منظور ہوگئیں ہیں،حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیہی مراکز صحت کو بھی سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں