13

مردم شماری کیلئے تمام متلعقہ فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا، وزیراعظم کی متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ادارے آزاد ہیں، مردم شماری کیلئے تمام متلعقہ فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جس نے یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی،وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیّد امین الحق، خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے، ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے،ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفد نے وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مل کر سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ادارے آزاد ہیں، مردم شماری کیلئے تمام متلعقہ فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں