4

مریم صفدر لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ الاپ رہی ہیں،شہباز گل

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ الاپ رہی ہیں،مفرور بادشاہ سلامت نے اس ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا،مفرور اشتہاری کے نام سے پنجاب میں 47 سرکاری اداروں کے نام ہیں،تختیوں کے نام پر ہی نااہل لیگ نے لوٹ مار کی ہے،ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگ زیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بیماری کے بہانے مفرور کے درباریوں کے لئے ہسپتال کا نام لینا بھی باعثِ شرمندگی ہونا چاہیے، شرمندہ ہونا ہوتا ہے کلیبری کوئین وہاں سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتی ہیں،ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ چور لٹیروں کی برائے نام کارکردگی صرف کک بیکس، کمیشن اور مال بنانے تک ہی محدود ہے، نااہل لیگ کی پوری سیاست “مال لگاؤ اورمال کماؤ” تک محدود ہے،مریم صفدر کرپشن، دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ آلاپ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں