13

‘مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں’

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)زرتاج گل اور ملیکہ بخاری نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی سیاسی حیثیت ہے نہ ہی کوئی سیاسی قد کاٹھ ہے، گالی گلوچ بریگیڈ ن لیگ کا ترجمان ہے، مریم نواز کے والد نے ملکی دولت لوٹی، مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں،زرتاج گل نے ملیکہ بخاری کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے عمران خان سے متعلق بیان دیتی ہیں، عمران خان عالمی سیاست میں اپنا اثرو رسوخ رکھتے ہیں، عالمی فورمز پر وزیراعظم عمران خان کو مدعو کیا جاتا ہے، گالم گلوچ کی زبان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، مریم نواز نیب عدالتوں پر حملہ کرنے کے بجائے سوالات کا جواب دیں، مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں،ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز پاکستان کی عدالتوں اور محافظ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، ہم آپ کی سیاست کی خاطر پاکستان کے آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے، مریم نواز پاکستان کے نظام عدل کا مذاق اڑا رہی ہیں، ہم جانتے ہیں آپ کو قانون توڑنے کی عادت ہے، مریم نواز کو ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں